کوئٹہ؛ ریلوے سروس14 اگست تک عارضی طور پر معطل

Aug 10, 2025 | 19:47:PM
کوئٹہ؛ ریلوے سروس14 اگست تک عارضی طور پر معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترین ) ریلوے حکام نے کوئٹہ سے ٹرین آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،حکام کے مطابق ریلوے سروس 14اگست تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔

 ریلوے حکام کے مطابق 11 اگست اور 14 اگست کو کوئٹہ سے کسی بھی ٹرین کی روانگی نہیں ہو گی۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10 اگست اور 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین سروس بھی معطل رہے گی۔

اس کے ساتھ ہی بولان میل کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق بولان میل جو 10 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونی تھی، اب 16 اگست کو روانہ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت ، ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ