پرتگال چھٹیاں منانے گئے برطانوی میاں، بیوی، دو بچوں سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برطانوی خاندان کو پرتگال میں چھٹیاں منانی مہنگی پڑ گئیں، میاں ، بیوی، دو بچوں سمیت ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے برطانوی خاندان میں والد ڈومین گوز سورینو، ان کی اہلیہ ماریا اور دو جڑواں بچے شامل تھے۔
برطانوی خاندان فیرو ائیرپورٹ سے نیسان گاڑی رینٹ پر حاصل کرنے کے بعد منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔
جبکہ مخالف سمت سے ہٹ کرنے والی گاڑی کا ڈرائیور بھی موقع پر چل بسا، برطانیہ میں مقیم بیٹی والدین کے حادثے کا شکار ہونے پر پریشانی سے دوچار ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے اس میں موجود خاندان کے چاروں افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
حادثے کی وجہ بننے والے دوسری کار کے ڈرائیور کا نام روبین بتایا گیا ہے جوکہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں :کویت میں پاکستانیوں کیلیے نوکریاں