کراچی میں ساحل سمندر پر منی مراتھن کا انعقاد

Aug 10, 2025 | 17:24:PM
کراچی میں ساحل سمندر پر منی مراتھن کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام کراچی میں ساحل سمندر پر منی مراتھن کا انعقاد کیا گیا۔

نشان پاکستان پر اختتام پذیر ہونے والی منی مراتھن میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر آنے والے ایتھلیٹس کو 15، 20 اور 25 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے،  چوتھی سے 10 ویں پوزیشن کے حامل مرد و خواتین کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔

خواتین کی میراتھن میں ماہ نور فاطمہ نے 25 منٹ 9 سیکنڈ کے ساتھ  پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن قندیل سلطان نے پائی، ان کا وقت  26 منٹ 23 سیکنڈ  رہا، کائنات خلیل نے 28 منٹ 23 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مردوں کی 10 کلو میٹر کی منی مراتھن  محمد سجاد نے 38 منٹ 55 سیکنڈ میں جیت لی، ساجد علی نے 39 منٹ 5 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، رضا محمد نے 41 منٹ 25 سیکنڈ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل منور علی  مہیسر نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید علی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران و دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں: معین خان