این اے 129 ضمنی الیکشن :کس کوٹکٹ دیں؟ن لیگ کی مرکزی قیادت امتحان میں پڑگئی
رانا مشہود ، مہر اشتیاق اور حافظ میاں محمد نعمان کے نام شارٹ لسٹ،حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( راؤدلشادحسین)لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ کے معاملے پرمسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت امتحان میں پڑگئی کہ کس کو ٹکٹ دیں؟
ذرائع کے مطابق این اے 129 کے ضمنی الیکشن کیلئے تین نام شارٹ لسٹ کرلئےگئے ہیں جن میںرانا مشہود احمد خان ، مہر اشتیاق احمد اور حافظ میاں محمد نعمان کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے پارٹی ٹکٹ کے اجراء کے لیے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کونام ارسال کردیئے ہیں،پارٹی ٹکٹ کاحتمی فیصلہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کرینگے
یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور،معلوم ہی نہیں تھا پاکستان ایسا جواب دے گا؛بھارتی آرمی چیف
ذرائع کے مطابق این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں آزمودہ امیدواروں کو ہی آمایاجائے گا ،ابتدائی طور پر تینوں ممکنہ امیدواروں کےسیاسی کیرئیر پر مشاورت کرکے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، رانا مشہود احمد خان چار مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے،مہر اشتیاق احمد تین مرتبہ ایم پی اے جبکہ ایک مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ حافظ میاں محمد نعمان ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
فروری 2024 کے انتخابات میں رانا مشہود احمد خان ،مہر اشتیاق احمد اور حافظ میاں محمد نعمان الیکشن ہار گئے تھے،سینئر لیگی رہنما چودھری باقر حسین ،رانا عمران منج نے بھی پارٹی ٹکٹ کے لیے اپلائی کررکھا ہے۔