حافظ آباد:تشدد سے گھریلو ملازم جاں بحق

Aug 10, 2025 | 10:46:AM
حافظ آباد:تشدد سے گھریلو ملازم جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)حافظ آباد کے محلہ اخترٹاؤن میں 23 سالہ گھریلو ملازم مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے سے پہلے ملازم نے  ویڈیو بیان میں کہا کہ ملزمان نے تشدد کے بعد اسے چھت پرپھینک دیا تھا۔

دوسری جانب متوفی کے لواحقین  نے ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دے رہے اور صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ملتان: پسند کی شادی کا رنج ،سفاک باپ نے بیٹی، نواسی اور 2نواسوں کو قتل کر ڈالا