مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا

Aug 10, 2025 | 10:40:AM
مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ مقبول احمد گوندل کو چار سال کی مدت کے لئے آڈیٹر جنرل کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ مقبول احمد گوندل اس سے قبل کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر فائز تھے۔