نوجوان لڑکی کی شادی کی پیشکش، بالی ووڈ اداکار کارتک آریان شرما گئے

Aug 10, 2023 | 23:35:PM
نوجوان لڑکی کی شادی کی پیشکش، بالی ووڈ اداکار کارتک آریان شرما گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نوجوان لڑکی  نے بھرے مجمے میں شادی کی پیشکش کر دی جس پر بالی ووڈ اداکار کارتک آریان شرما گئے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ اداکار کارتک آریان آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے جس میں ان کی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کی نمائش ہوئی، فلم کی نمائش کے بعد سوال جواب کے سیشن میں نوجوان خاتون نے کارتک کی تعریف کی اور کہا کہ میں جانتی ہوں اس کے بعد مجھے دوبارہ کبھی یہ سوال روبرو کرنے کا موقع نہیں ملے گا، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کیساتھ زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر کپڑے پھاڑ دیئے

بالی ووڈ ہیرو کارتک آریان سوال سن کر بےحد شرما گئے، ان کی باچھیں کھل اٹھیں اور وہ سوچ میں پڑگئے کیا جواب دیا جائے، آخر کار انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ’’میں کیمرے کے سامنے آپ کو اس کا جواب کیسے دوں‘‘ ۔ یہ سن کر خاتون نے کہا کہ کیا آپ سے معانقہ کرسکتی ہوں؟ کارتک نے کہا جی ضرور، ہم ایسا ضرور کرسکتے ہیں۔