کراچی: اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

Aug 10, 2023 | 23:10:PM
کراچی: اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
کیپشن: کراچی: اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ صرحا اصغر نے عاصم نامی شخص کے خلاف زیادتی کی کوشش کرنے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹریک کی مشہور اداکارہ صرحا اصغر نے عاصم نامی شہری پر زیادتی کی کوشش کرنے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے، اس افسوس ناک واقعے کی ایف آئی آر اداکارہ کے شوہر عمر مرتضی کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کروا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کو بڑی خوشخبری مل گئی

پولیس کو دیئے بیان میں اداکارہ کا کنہا تھا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص ان کے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا، اس نے گھر تک پیچھا کیا یہاں تک کہ گھر کے دروازے تک آن پہنچا، ملزم نے ان کی جانب سے دست درازی کی کوشش کی گئی جس سے نتیجہ میں ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے، انہوں نے گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا ۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر عمر مرتضی اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، بعد میں اداکارہ اور ان کے شوہر نے اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑا اور تھانے لے آئے ۔