نوابشاہ سے روہڑی  جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار 

Aug 10, 2023 | 19:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نوابشاہ سے روہڑی  جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

 گزشتہ 6 روز میں تیسرا ٹرین حادثہ پیش آگیا، نوابشاہ سے روہڑی  جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، دوڑ سٹیشن پر بیلسٹ ٹرین شنٹ کرتے ہوئے پٹری سے اتر گئی، ریلوے کی پتھر لے جانے والی ٹرین ڈی ریل ہونے سے اپ  اینڈ ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی دارالحکومت میں زور دار دھماکہ, ویڈیو بھی سامنے آ گئی

دوڑ ریلو ے سٹیشن کے قریب اپ  لائن پر مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، پٹری سے اترنے کی وجہ  سے اپ اور ڈاؤن ٹریک ٹرینوں  کی آمدورفت  کے لیے بلاک ہو گیا جس سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔

محکمہ ریلوے کے مطابق دوڑ سٹیشن کے قریب ٹریک سے اترنے والی مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے ہٹا کر دونوں اطراف کا ٹریک 3 گھنٹوں بعد بحال کر دیا گیا ہے۔