گرل فرینڈ کیلئے پیزا لے کر جانے والا نوجوان چھت سے گر کر ہلاک

Aug 10, 2023 | 10:44:AM
 بھارت میں گرل فرینڈ کیلئے پیزا لے جانے والا 20 سالہ نوجوان چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں گرل فرینڈ کیلئے پیزا لے جانے والا 20 سالہ نوجوان چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ 

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد دکن کے رہائشی محمد شعیب کی کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے دوستی ہوئی تھی۔ محمد شعیب آدھی رات کو پیزا لے کر لڑکی سے ملنے اس کے گھر کی چھت پر پہنچا۔ 

پولیس حکام کے مطابق سیڑھیوں پر لڑکی کے والد کے قدموں کی آہٹ سنائی دینے پر محمد شعیب نے گھبراہٹ میں چھت کے ایک کونے میں چھپنے کی کوشش کی جہاں پیر پھسلنے کے باعث چوتھی منزل سے نیچے گرگیا۔ 

مزید پڑھیں:    روز مرہ کی اشیا کی خریداری پر 40 فیصد تک رعایت ملے گی:گورنر سندھ 

محمد شعیب کو ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان انتقال کر گیا۔  محمد شعیب کے والد نے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔