فوٹوگرافرز کے جارحانہ رویے پر ملائیکہ اروڑا گھبرا کر گاڑی میں جا بیٹھیں

Aug 10, 2023 | 00:11:AM
فوٹوگرافرز کے جارحانہ رویے پر ملائیکہ اروڑا گھبرا کر گاڑی میں جا بیٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا  فوٹوگرافرز کے جارحانہ رویے سے گھبرا کر گاڑی میں جا بیٹھیں، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیکہ اروڑا آج شب ممبئی کے ایک سیلون سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے نہایت جارحانہ انداز میں ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

  انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائیکہ اروڑا ایک چبوترے پر چل رہی ہیں، انہوں نے ہلکی بارش کی وجہ سے چھتری بھی تھام رکھی ہے۔

ملائیکہ چبوترے سے اتر کر گاڑی کی طرف جا رہی تھیں کہ اسی اثنا میں ایک فوٹوگرافر قریب سے ان کی تصویر لینے کے چکر میں کچھ سامان سے ٹکرا جاتا ہے۔

اس اچانک افتاد سے ملائیکہ ایک دم گھبرا گئیں، ان کے چہرے کے تاثرات بدلتے ہیں، اور وہ دبی دبی سی چیخ بھی ماری۔

بعد ازاں ملائیکہ نے کوئی بھی پوز دیے بغیر گاڑی میں بیٹھنے کو ہی عافیت سمجھی۔

یہ بھی پڑھیں:"بیوی عورت نہیں مرد نکلی"، نوبیاہتا دلہے کا ہوشربا انکشاف