شرابی نے غصے میں سانپ چبا ڈالااور پھر۔۔۔۔۔۔

Aug 10, 2021 | 16:09:PM
 شرابی نے غصے میں سانپ چبا ڈالااور پھر۔۔۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت میں رامو نامی ایک شخص کو سانپ نے ڈس لیا ،اہل خانہ نے بتایا کہ  رامو نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو سبق سکھانے کے لیے چباڈالا ۔
آپ نے آج تک دنیا بھر میں سانپ کے کسی شخص کو کاٹنے سے متعلق بہت سے واقعات سنے ہوں گے لیکن  بھارت میں اس نوعیت کا ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرابی شخص کے سانپ کو پکڑنے اور چبا ڈالنے کا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ رامو مہتو اتوار کے روز سانپ کو پکڑ کر چباگئے تھے جس کے بعد پیر کے روز رامو کا انتقال ہوگیا۔

رامو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ  وہ گھر کے سامنے شراب کے نشے میں دھت بیٹھا تھا کہ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا جس پر رامو نے کسی طرح سانپ کو پکڑا اور سبق سکھانے کے لیے اسے چباگیا۔

 اہل خانہ نے بتایاکہ سانپ کو چبانے کے دوران بھی رامو کو کئی بار سانپ نے چہرے پر ڈسا لیکن اس نے سانپ نہ چھوڑا، اس واقعے کے بعد جب رامو کو گھر والوں کی جانب سے علاج کے لیے ہسپتال چلنے کا کہا گیا تو اس نے انکار کردیا اور گھر پر سوگیا تاہم اگلی صبح وہ مردہ پایا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا آغاز،دو مراحل میں مکمل ہو گا