برٹش پرائم منسٹر کیئر اسٹارمر کا دوحہ وزٹ تمام ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر مشرق وسطیٰ کے دورے کے سلسلے میں دوحہ کا وزٹ مکمل کر کے واپس چلے گئے۔
کئیر سٹارمر کے اس دورہ کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور اس کا تیل اور گیس کی سپلائی چین پر اثر اور اس کے ساتھ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہتھا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ابھی کافی کام باقی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی توانائی کی ترسیل بحال کرنے کے لیے علاقائی شراکت داروں کا کردار نہایت اہم ہے۔
دوحہ نیوز کے مطابق
انگلینڈ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر جمعرات کی شام سرکاری ورکنگ دورے پر دوحہ پہنچے۔ دوحہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کئیر سٹارمر کا استقبال قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز بن صالح الخلیفی اور قطر میں برطانیہ کے سفیر نیرو پٹیل نے کیا۔ دوحہ نیوز کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران جنگ کے بحران نے برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس میں مزید مہنگائی اور معاشی خلل متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کا کامیاب آغاز، نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد کیلئے چل پڑے
وزیر اعظم کیر سٹارمر قطر کا ورکنگ وزٹ مکمل کر کے جمعہ کو دوحہ سے روانہ ہو گئے۔ انہیں اور ان کے ہمراہ وفد کو دوحہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی اور قطر میں برطانیہ کے سفیر نیرو پٹیل نے رخصت کیا۔