جیفری ایپسٹین سے تعلقات؛ میلانیا ٹرمپ نے خاموشی توڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے حوالے سے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے خاموشی توڑدی۔
واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ اُن پر الزامات جھوٹ اور کردار کُشی ہیں۔
امریکی خاتون اول نے ایپسٹین اسکینڈل کے متاثرین کےلئے کانگریس سے کھلی سماعت کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات فوری طور پر بند ہونی چاہئیں، سوشل میڈیا پر برسوں سے ان سے متعلق جعلی تصاویر اور بیانات گردش کر رہے ہیں، جن پر یقین کرنے سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس
میلانیا ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ نہ تو ایپسٹین کی متاثرہ تھیں اور نہ ہی انہوں نے ان کا تعارف ڈونلڈ ٹرمپ سے کروایا، وہ اپنے شوہر سے ایپسٹین سے ملاقات سے 2 سال قبل ہی مل چکی تھیں، انہیں ایپسٹین کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا کبھی علم نہیں رہا اور نہ ہی وہ کسی طور اس میں شامل رہیں۔