اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے متعلق سفارتی کوششیں تیز 

Apr 10, 2026 | 01:34:AM
 اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے متعلق سفارتی کوششیں تیز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے متعلق سفارتی کوششیں تیز  ہو گئیں۔

ایرانی وفد آج رات اسپیکر مجلس شوری اسلامی محمد قالیباف کی زیرقیادت پاکستان پہنچے گا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ  ایرانی وفد کے بعد امریکی وفد کی آمد بھی آج رات آمد متوقع ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد دو مرحلوں میں پاکستان پہنچے گا۔ 

پہلے مرحلے میں امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیراڈ کشنر وفد کا حصہ ہوں گے۔  دوسرے مرحلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات سے قبل پاکستانی حکام دونوں فریقین سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ بعدازاں امریکی اور ایرانی وفود کی باہمی ملاقات کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  جنگ بندی مذاکرات کروانے پر امیر قطر کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: