سعودی فرمانروا نے شہزادہ فہدبن سعد کو الدرعیہ کا نیا گورنرمقرر کر دیا

Apr 10, 2023 | 22:19:PM
سعودی فرمانروا نے شہزادہ فہدبن سعد کو الدرعیہ کا نیا گورنرمقرر کر دیا
کیپشن: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز , فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان کے ذریعے شہزادہ فہد بن سعد کو الدرعیہ کا نیا گورنرمقررکیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فہد کو شہزادہ احمد بن عبداللہ کی جگہ اس منصب پرفائز کیا گیا ہے،ان کے پیش رو کو 2 اپریل کوالدرعیہ کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔الدرعیہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے متصل تاریخی اہمیت کا حامل قصبہ ہے،یہ سعودی حکمران خاندان آل سعود کی تاریخی نشست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری