راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

Apr 10, 2023 | 22:03:PM
راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری
کیپشن: راجہ ریاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سپیکرقومی اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرکولاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، اسمبلی رولز کے حوالے سے بھی عدلیہ کا فیصلہ آ چکا ہے، پی ٹی آئی اراکین کی موجودگی میں راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
وکیل نے کہا کہ راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے، اسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے مگرسپیکر نے راجہ ریاض کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے جس پر عدالت نے سپیکرقومی اسمبلی اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بنانے کیلئے خواتین کو ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار