جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویوواپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  

Apr 10, 2023 | 14:21:PM
جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویوواپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف جسٹس عمر عطابندیال کے چیمبر میں پیش ہوئے،ایف بی آر اور وفاقی حکومت کے توسط سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد بھی چیمبر میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ان چیمبر سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس پر نظر ثانی درخواستیں 26 اپریل 2021 کو خارج ہوئیں،پی ٹی آئی نے نظر ثانی درخواستیں خارج ہونے کیخلاف کیوریٹیو ریویو دائر کر رکھا تھا،موجودہ حکومت نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیوریٹیو ریویو واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیںزلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے