"ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان",بلاول بھٹو

Apr 10, 2022 | 01:53:AM
بلاول بھٹو ، تمام لوگوں، پرانے پاکستان، خوش آمدید،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو پرانے پاکستان میں خوش آمدید ،نوجوانوں کو پیغام دیتا ہوں کچھ بھی نا ممکن نہیں۔
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دس اپریل پاکستان کا 1973کا آئین بنا، دس اپریل کو بے نظیر بھٹو جلا وطنی ختم کر کے پاکستان واپس لوٹیں اور آج دس اپریل کو پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔انہوں نے کہا کہ مجھے تین سال ہو گئے ہیں اس ہاؤس میں ،جتنا میں نے ان تین سالوں میں سیکھا شائد ساری زندگی نہیں سیکھا ، پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیتا ہوں کہ کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد ، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا