تحریک عدم اعتماد ، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

Apr 10, 2022 | 01:04:AM
وزیراعظم عمران خان، تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان، 174ارکان، منحرف رکن، ووٹنگ،
کیپشن: پی ٹی آئی منحرف ارکان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب ہو گئی، عمران خان کے خلاف 174 ارکان نے ووٹ ڈالے ،تحریک انصاف کے کسی منحرف رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے جانے کے بعدپاکستان کی سیاست میں وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کرنے کا ریکارڈ تو نہ ٹوٹ سکا مگر پاکستان میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اور اس تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزیر اعظم عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے۔

پہلی تحریک عدم اعتماد اسوقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے خلاف آئی جو ناکام ہوئی پھر دوسری عدم اعتماد اسوقت کے وزیر اعظم شوکت ترین کے خلاف آئی وہ بھی ناکام رہی۔تیسری تحریک عدم اعتماد 9اپریل2022کو آئی جس نے تمام دن پوری قوم الجھائے رکھا بہر حال رات گئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے استعفے کے بعد ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور عمران خان کو اقتدار چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ، گورنر خیبرپختونخوا اور سندھ کا مستعفی ہونے کا اعلان