اسحاق ڈارکی قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات، سیاسی اور اقتصادی روابط بڑھانے پر زور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے ہم منصب مرات نرتلیو سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور اقتصادی روابط بڑھانے اور خطے میں رابطوں میں اضافے پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور قازقستان نے باہمی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پارہ ہائی’’اب بس سڑکوں پر‘‘بڑی جماعت نے اہم اعلان کر دیا
ترجمان نے کہا کہ فریقین نے سیاسی اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔