بجلی بلوں میں ریلیف کے حولے سے وزیر توانائی نے اچھی خبر سنا دی 

Sep 09, 2023 | 09:25:AM
 بجلی بلوں میں ریلیف کے حولے سے وزیر توانائی نے اچھی خبر سنا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) معاشی بدحالی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں بجلی انتہائی مہنگی  میسر ہے یہی وجہ ہے کہ  شہری بھاری بلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، لیکن اب وزیر توانائی  محمد علی نے خوشخبری سنائی ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف کا فیصلہ پیر تک ہو جائیگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دینے کی تجاویز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھیجی ہوئی ہیں، امید ہے کہ اس معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا، ساتھ ہی ساتھ انہوں ایک اور مہنگائی بم گرانے کے حوالے سے بھی  انکشاف کیا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی کیونکہ گیس شعبے میں 350 ارب روپے کے نقصانات پورے کرنے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں ہوگا تو جو لوگ بل دے رہے ہیں ان پر بوجھ بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، کسی چیز کا بحران نہیں ہے، مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے،خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بجلی و گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے وصولیاں بھی کی جا رہی ہیں۔