کیا عمران خان نااہل ہوجائیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Sep 09, 2022 | 12:51:PM
پاکستان, سلیم بخاری شو, لاہور, خبر, 24 نیوز, عمران خان ,عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) کیا عمران خان نااہل ہوجائیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی ۔

پروگرام ’’سلیم بخاری شو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی سلیم بخاری نے  کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کے چیئرمین  عمران خان  کو ان کا تکبر لے ڈوبا ہے اور وہ عدالت کو آ نکھیں دکھا کر یہ نا سمجھیں  کہ ان کو عدالت سے ریلیف مل جائے گا ۔

 انہوں نے عمران خان کے عدالت کے ساتھ رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ان کا تکبر لے دوبا ہے ، میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہو ں کہ عمران خان عدالت کے لاڈلے ہیں مگر آج عدالت نے عمران خان کے خلاف ایکشن بلکل سہی لیا ہے ۔ سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے لئے سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ جو 2 معاون وکیل چیف جسٹس کی جانب سے مقرر کئے گئے تھے ان سے تو قع یہ تھی کہ وہ عمران خان کے  اس کیس میں خلاف ہونگے مگر وہ ان کے حق میں بولتے رہے کہ کیس کو جانے دیں ، در گزر کریں ۔ 

ضرور پڑھیں :حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے:شیخ رشید احمد

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے اندر کسی اور موڈ سے آئے تھے اور گھر کسی اور موڈ سے گئے ، عدالت سے نکلتے ہوئے وہ غصے میں تھے ۔ عدالت نے عمران خان کو 2 موا قع دئیے  مگر انہوں نے اپنے تکبر میں ان کو جانے دیا شاید ان کو علم نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے ۔  عمران خان کے پاس ا ب معافی کا موقع نہیں ہے اور 22 ستمبر کو ان پر فر جرم عائد ہو گی ،  عمران ایک ضدی بچہ ہے جو اپنی ضد سے پیچھے ہونا نہیں جانتا ۔عمران خان کی سب سے بڑی غلط فہمی یہ تھی کہ ان کو لگتا رہا  ہے کہ ان کے جلسوں اور ان کی عوامی سپورٹ کے سامنے تمام عدالتیں اور جج کمزور ہیں یا ان کی کوئی حیثیت نہیں ۔