کیویز کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بولر کا کورونا مثبت آگیا

Sep 09, 2021 | 19:15:PM
کیویز کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بولر کا کورونا مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بولرمحمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس پر انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا ہے۔ قومی سکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لہٰذا انہیں کل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ 
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی،دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ ٹیم کی ایک مشکل آسان۔۔سی اے اے کا بڑا اعلان