نیوزی لینڈ  ٹیم کی ایک مشکل آسان۔۔سی اے اے کا بڑا اعلان

Sep 09, 2021 | 09:08:AM
نیوزی لینڈ  ٹیم کی ایک مشکل آسان۔۔سی اے اے کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی درخواست پر سی اے اے نے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا۔اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان پہنچنے پر ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11ستمبر کو بنگلا دیش سے اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کیویز ٹیم پاکستان میں قومی ٹیم کیساتھ ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لئے آرہی ہے۔

ون ڈے سیریز راولپنڈی جبکہ ٹی20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین نے طالبان حکومت کوبڑی امداد کی پیشکش کردی