عزت بچانے کیلئے کئی مرتبہ خود کو کار کی ڈکی میں چھپایا۔۔ بھارتی اداکارہ کا انکشاف

Sep 09, 2021 | 15:30:PM
 عزت بچانے کیلئے کئی مرتبہ خود کو کار کی ڈکی میں چھپایا۔۔ بھارتی اداکارہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اسٹارجھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی دفعہ انہیں عزت بچانے کے لئے گاڑی کی ڈکی میں چھپنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور  نے کہا کہ ان کی گاڑی میں ہمیشہ ایک کمبل ہوتا ہے تاکہ وہ فوٹو گرافرز اور سب کی نظروں سے بچ کر نکل سکیں اورکسی ایسی جگہ ہوں جہاں ا نہیں نہیں ہونا چاہیے یا ایسے شخص کے ساتھ ہوں جس کے ساتھ  نہیں ہونا چاہیے۔

 جھانوی کی ٹرینر نمرتا نے بتایا کہ جھانوی ایک بار جم سے باہر نکل رہی تھیں لیکن وہ نہیں چاہتی تھیں کہ فوٹوگرافر ان کے تصاویر لیں۔ جس کی وجہ جھانوی نے یہ بتائی کہ انہیں اس دن جم میں نہیں بلکہ گھر پر ہونا چاہیے تھا۔

 ٹرینرے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جھانوی نے مجھ سے کہا کہ نمو تمہیں میری مدد کرنا ہوگی، وہ میری تصویر نہ کھینچیں، وہ مجھے نہ دیکھیں۔ پھر ہم نے انہیں دوسرے رستے سے گاڑی میں بھیجا اور مجھے برا بھی محسوس ہو رہا تھا کیونکہ وہ فوٹوگرافرز اچھے لوگ تھے لیکن اس وقت صورتحال ہی ایسی تھی۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ واقعی موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ہمارا پیچھا کر رہے تھے اور پھر ہمیں ایک جگہ رکنا پڑا۔ آپ کو  شاید معلوم نہیں کہ مجھے کتنی بار اپنی گاڑی کی ڈگی میں چھپنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی۔۔ عدالت نے اقرار الحسن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا