ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی۔۔ عدالت نے اقرار الحسن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Sep 09, 2021 | 11:16:AM
ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی۔۔ عدالت نے اقرار الحسن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ ،سیشن کورٹ میں اینکر پرسن اقرار الحسن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے درخواست ضمانت کو خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔میاں منیب طارق نے اینکر پرسن اقرار الحسن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی رکھی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر خاتون کے وقوعہ بارے اینکر پرسن اقرار الحسن نے قابل شرم بیان دیا درخواست گزار شکر ہے میری کوئی بیٹی نہیں، بیان سے والدین کے جذبات مجروع ہوئے۔ درخواست گزار  کا کہنا تھا کہ  پاکستانی ہونے پر شرمندہ ہونے سے متعلق  بیان سے ملک کی بدنامی ہوئی۔ تھانہ شاہدرہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی  لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی  ،پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانیوالوں کے لئے خوشخبری