کراچی:چھت گرنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق

Sep 09, 2021 | 10:31:AM
 کراچی:چھت گرنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  اورنگی ٹاؤن میں بارش کا پانی مکان میں داخل ہو گیا خاتون اور بچے کمرے میں سو رہے تھےکہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  واقعہ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے حادثاتی طور پر قصبہ کالونی کی آبادی ایم پی آر کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا،گزشتہ رات ہونے والی بارش کا پانی آبادی میں جمع ہو گیا اور مبینہ طور پر پانی اس مکان میں بھی داخل ہو گیا تھا،پانی گھر میں داخل ہونے کے باعث گھر کا مالک رسول سعید اور دیگر اہلِ خانہ گھر سے باہر نکل آئے تاہم خاتون نصیب حوا اور اس کے بچے کمرے میں سوتے رہے کہ اس دوران یہ مکان منہدم ہو گیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے منہدم ہونے والے مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا،ابتدائی طور پر ملبے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو گھر میں رہائش پذیر خاتون نصیب حوا اور ان کے 3 بچوں کی ہیں۔

 ایس ایس پی سہائے عزیز کے مطابق ملبے میں سے 10 سالہ بچے کو زخمی حالت میں بھی نکالا گیا ہے،چاروں میتوں اور زخمی بچے کو ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    معروف بھارتی اداکار کی گاڑی سے ٹکرا نے والا شخص دم توڑ گیا