معروف بھارتی اداکار کی گاڑی سے ٹکرا نے والا شخص دم توڑ گیا

Sep 09, 2021 | 09:50:AM
معروف بھارتی اداکار کی گاڑی سے ٹکرا نے والا شخص دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار اور ٹی وی پروڈیوسر  رجَت بیدی کی گاڑی سے ٹکرانے والا مزدور ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش بودھ نامی مزدور پیر کے روز نشے کی حالت میں سڑک پار کرتے ہوئے اچانک رجت بیدی کی گاڑی کے سامنے آگیا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ممبئی کے کوپر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اداکار زخمی شخص کو ہسپتال لے گئے اور پھر ڈی این نگر  پولیس اسٹیشن میں واقعے کے بارے میں آن ڈیوٹی پولیس افسر کو آگاہ کیا۔پولیس کی جانب سے رجت بیدی کے خلاف دفعات 279 (جلد باز ی میں ڈرائیونگ) اور 338 (دوسروں کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا یا خود کو نقصان پہنچانا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم اداکار کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رجت بیدی نے جن مقبول فلموں میں معاون کردار ادا کیا ان میں ہریتھک روشن کی 'کوئی مِل گیا' اور سلمان خان کی فلم 'پارٹنر' شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    مہنگائی اور بیروزگاری میں بنیادی کردار کورونا کا ہے، پرویز الٰہی