244 سول ججز  کے تقرر و تبادلے ، 15 اکتوبر تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت

Oct 09, 2025 | 22:50:PM
 244 سول ججز  کے تقرر و تبادلے ، 15 اکتوبر تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سول ججز کم مجسٹریٹس کے بڑے سطح پر تقرر  و تبادلے کردئیے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 244 سول ججز  کے تقرر و تبادلے  کئے گئے ہیں،لاہور کے  33 سول ججز کم مجسٹریٹس  بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔تبدیل ہونے والوں کو 15 اکتوبر تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سول جج  محمد کاشف پاشاکا لاہور سے ناروال تبادلہ کر دیا گیا ہے ، سول جج محمد یار وٹو کا لاہور سے  شاہ کوٹ،سول سول مس سائرہ ارشد کا لاہور سے چشتیاں،سول جج  آصف ریاض کا لاہور سے بہاولنگر  تبادلہ ،سول جج  ظفر فرید ہاشمی لاہور سے ملتان،سول جج انیلہ سعید کا لاہور سے گوجرانولہ،سول جج محمد حامد اسلم لاہور سے بہاولنگر ،سول جج فہمیدہ حیات کا لاہور سے حافظ آباد ،سول جج نازیہ نذیر کا لاہور سے تاندلیانوالہ،سول جج  مس افشاں یونس کا لاہور سے لیاقت پور، سول جج شیر افگن بخش کا لاہور سے حاصل پور،سول جج مس شاہین نور کا لاہور سے وہاڑی،سول جج بشری انور کا لاہور سے ملتان،سول جج محمد یوسف کا لاہور سے پپلاں،سول جج ریحان الحسن کا لاہور سے منڈی بہاوالدین،سول جج مزمل حسین کا لاہور سے دنیا پور ،سول جج عائشہ عالمگیر کا لاہور ،سول جج مریم انور کا لاہور سے قصور،سول جج سائرہ احمد کا لاہور سے جڑانوالہ،سول جج مصباح العین عائشہ کا لاہور سے ظفر وال،سول جج اظہر ہمایوں خان کا ماڈل ٹاؤن سے مظفر گڑھ ،سول جج اعجاز احمد لاہور کینٹ سے کہروڑ پکا ،سول جج رابعہ ریاض کا لاہور سے دیپال پور،سول جج مس مہہ جبیں کا لاہور کینٹ سے دیپال پو،سول جج ہمایوں پرویز کا لاہور سے بورے والا،سول جج ظہیر صفدر ملک کا لاہور سے بورے والا،سول جج عبدالمونم کا لاہور سے چوک سرور شہید،سول جج طلعت جاوید کا لاہور سے تاندلیانوالہ،سول جج طارق بشیر کا لاہور سے پنڈی بھٹیاں، سول جج شازیہ منور مخدوم کا ماڈل ٹاؤن سے بہاولپور،سول جج محمد کامران ظفر کا ماڈل ٹاؤن سے شیخوپورہ ،سول جج محمد امجد کا لاہور سے احمد پور ایسٹ ،سول جج انتسام کا لاہور سے رحیم یار خان،سول جج مشتاق احمد کا بہاولنگر سے لاہور  ،سول جج حافظ راؤ جہانگیر علی کا بہاولنگر سے لاہور،سول جج وسیم  عباس کا چشتیاں سے لاہور ،سول  جج محمد جمشید کا حاصل پور سے لاہور ،سول  جج محمد شاہد کا تاندلیانوالہ سے لاہور ،سول جج عاصمہ سعید کا گجرات سے لاہور،سول جج علی نقی ٹیپو کا حافظ آباد سے لاہور ،سول جج شازیہ راشد کا قصور سے لاہور ،سول جج عابد حسین کا خوشاب سے لاہور،سول جج زاہد قیوم کا دنیا پور سے لاہور،سول جج طارق محمود کا منڈی بہاوالدین سے لاہور،سول جج احسان اللہ کا پپلیاں سے لاہور ،سول جج سردار نوید احمد کا ملتان سے لاہور،سول جج انعم اکرم کا ملتان سے لاہور ،سول جج  احسان اللہ یوسف کا ملتان سے لاہور ،سول جج  ساجدہ محبوب عالم خان جتوئی کا شجاع آباد سے لاہور ،سول جج شگفتہ جبیں کا شاہ کوٹ سے لاہور ،سول جج محمد عدیل کا ناروال سے لاہور ،سول جج وسیم حسن کا دیپال پور سے لاہور کینٹ ،سول جج مدثر  اقبال روالپنڈی سے لاہور،سول جج صائمہ آصف کا شیخوپورہ سے ماڈل ٹاؤن ،سول جج تجمل حسین کا بورے والا سے لاہور ،سول جج مدیحہ ذوالفقار کا بورے والا سے لاہور ،سول جج عالم ضیاء کا بورے والا سے لاہور ،سول جج عدیل احمد چیمہ کا چوک سرور شہید سے لاہور،سول جج حسن محمود رحیم یار خان سے لاہور،سول جج مدیحہ نورین کا دیپال پور سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں مالیاتی مقدمات میں تاخیر دور کرنے کے اقدامات پر غور