انڈین ٹیم کو روہت شرما ، ویرات کوہلی کی ضرورت ہے:شبھمن گل

Oct 09, 2025 | 18:38:PM
انڈین ٹیم کو روہت شرما ، ویرات کوہلی کی ضرورت ہے:شبھمن گل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی کرکٹرشبھمن گل نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ہندوستان کو کئی میچ جتائے ہیں، بہت ہی کم لوگوں کے پاس ایسی قابلیت ہے، ہمیں ان کی وَن ڈے ٹیم میں ضرورت ہے۔

روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے بارے میں جب سے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا ہے کہ ان دونوں نے 2027 عالمی کپ میں شرکت سے متعلق کوئی حتمی موقف پیش نہیں کیا ہے، تبھی سے روہت-وراٹ کے کیریئر کو لے کر کئی طرح کے سوالات کرکٹ شیدائیوں کے ذہن میں ابھرنے لگے ہیں۔

سب سے بڑا سوال تو یہی ہے کہ کیا روہت اور وراٹ عالمی کپ 2027 میں کھیلیں گے؟ اس تعلق سے ہندوستان کے ٹیسٹ اور وَنڈے کپتان شبھمن گل نے آج ایسا بیان دیا ہے جو کرکٹ شیدائیوں کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔


 شبھمن گل نے روہت اور ویرات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہندوستانی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد