علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ،علیمہ خان کا ردعمل آگیا 

Oct 09, 2025 | 14:54:PM
علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ،علیمہ خان کا ردعمل آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ 

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے، کیا وجہ ہے؟

جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ ابھی ہم کورٹ میں جارہے ہیں، جانے دیں۔

دوسری جانب راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں علیمہ خان پر انڈے پھینکنے کے خلاف اندراج مقدمہ کی 22 اے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں رانا نے کی،علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

علیمہ خان کے وکیل نے درخواست پر دلائل مکمل کرلئے۔ راولپنڈی پولیس نے پہلے ہی درخواست سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے۔

فیصل ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعہ پر دہشت گردی کی دفعات لگتی ہیں، علیمہ خان پر انڈا پھینکنا کریمنل اسالٹ ہے، علیمہ خان پر انڈوں سے حملہ کرنا مکمل منصوبہ بندی تھی، انڈے پھینک کر خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، 

جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلئے۔