جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Oct 09, 2025 | 12:53:PM
جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ چاند دیکھنے کےلیےموسمی حالات سازگارہوں گےاورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنےکا امکان ہے۔

جمادی الاول کاچاند 21 اکتوبرکوشام پانچ بجکر 25منٹ پرپیدا ہوگا،23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنےکےقوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ23 تاریخ کوچاند کی عمر 48 گھنٹے 57منٹ ہوگی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2 درجے ریکارڈ کی جائے گی۔

چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو دانا ڈالنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ