مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو دانا ڈالنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ

Oct 09, 2025 | 10:21:AM
مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو دانا ڈالنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دارالحکومت مقدس سیکرٹریٹ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے آس پاس کبوتروں کو دانا کھلانے پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے 1ہزار سعودی ریال جرمانے کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور شہری ماحول کی صفائی برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سیکرٹریٹ کی جانب سے اس نئی پالیسی کے نفاذ کے لیے نگرانی کے مستقل پروگرام شروع کیے گئے ہیں اور شہریوں و زائرین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر بنا کر متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ کمیونٹی کی معاونت سے قانون کا مؤثر نفاذ ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ہمیشہ محافظ رہے گا: وزیراعظم شہباز شریف

محکمہ صحت اور ماحولیاتی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کی بنیادی وجہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا، املاک کو نقصان سے بچانا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے، یہ اقدام مقدس شہروں میں صفائی اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی تازہ ترین کڑی ہے، جس میں پہلے گلیوں میں غیر قانونی فروخت، کوڑا کرکٹ کے انتظامات اور عوامی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے قوانین شامل ہیں۔

میونسپل حکام نے کہا ہے کہ یہ پابندی خاص طور پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے گردونواح کے ان علاقوں پر لاگو ہوگی جہاں کبوتر کی بڑی تعداد عوام کی جانب سے کھلانے کے باعث جمع ہوتی تھی.