لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، درجہ حرارت میں کمی، خنکی بڑھ گئی

Oct 09, 2023 | 22:14:PM
لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، درجہ حرارت میں کمی، خنکی بڑھ گئی
کیپشن: بارش ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی ہے ،بارش سے درجہ حرارت میں کمی جبکہ خنکی بڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں گلبرگ، لبرٹی، فردوس مارکیٹ اور اطراف میں بارش ریکارڈ کی گئی،اسلام پورہ ،ریواز گارڈن اورچوبرجی میں تیز بارش ہوئی، ان کے علاوہ مغلپورہ،تاجپورہ سکیم، ہربنس پورہ جوڑے کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی،میاں امیرالدین پارک،بہار شاہ روڈ،خواجہ احمد حسان روڈ ،الکریم پریمیر ہاؤسنگ سکیم، الطاف کالونی میں بھی تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات بھر لاہور میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مفت بجلی یونٹس استعمال کرنے والے سرکاری افسران کیلئے بُری خبر