مفت بجلی یونٹس استعمال کرنے والے سرکاری افسران کیلئے بُری خبر 

Oct 09, 2023 | 21:02:PM
مفت بجلی یونٹس استعمال کرنے والے سرکاری افسران کیلئے بُری خبر 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) حکومت کی جانب سے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

اس حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی پاور ڈویژن کی سمری پر کل حتمی منظوری دے گی جس سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔

اس حوالے سے پیش کی گئی سفارشات کے مطابق گریڈ 17سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کردی جائے گی جبکہ گریڈ 17 کے آفسران کو 450 ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 8 سو 58 روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 9 سو 96 روپے دیے جائیں گے جبکہ گریڈ 19 کے افسران کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے37 ہزار 5 سو 94 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام 90 روز میں مکمل کیا جائیگا، محسن نقوی

گریڈ 20 کے سرکاری افسران کوماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46 ہزار 9 سو 92 روپے جبکہ گریڈ21 کے افسران کوماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55 ہزار 5 سو 36 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 1974ء سے واپڈا ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت موجود ہے جبکہ ملازمین مفت یونٹس فروخت بھی کر دیتے ہیں۔ گریڈ 16 تک کے ملازمین کو فی الوقت مفت بجلی کی سہولت جاری رہے گی اور ہر ماہ بچ جانے والے مفت یونٹس اگلے مہینوں میں شامل کردیے جاتے ہیں جبکہ افسران کیلئے موناٹائزیشن کا ریٹ جولائی 2023ء کے ٹیرف پر منجمند رہے گا۔