نوازشریف کا سنہرا دور پھر واپس آرہا ہے،شہبازشریف

Oct 09, 2023 | 17:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ نوازشریف کا سنہرا دور پھر واپس آرہا ہے،مہنگائی میں کمی کا آغاز جلد ہونے والا ہے،تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے کو ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے شیخ وسیم، سابق ایم پی ایز سعد وسیم اور چودھری الیاس شامل تھے ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا ۔
اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے قوم سے کیا ہروعدہ پورا کیا ،نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم سے سچ بولا، دیانتداری سے قوم کی خدمت کی،سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے ڈی پورٹ؟وجہ بھی سامنے آگئی