سابق صوبائی وزیر رائے تیمور حیات بھٹی کی کار پرفائرنگ

Oct 09, 2023 | 12:10:PM
سابق صوبائی وزیر رائے تیمور حیات بھٹی کی کار پرفائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کا واقع پیش آیا۔

جھنگ پولیس کے مطابق موڑ منڈی کے قریب 4 مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پر فائرنگ کی، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، مسلح افراد سابق صوبائی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد؟ عدالت سے بڑی خبر آ گئی

پولیس کا مزید کہنا ہےکہ رائے تیمور حیات بھٹی واقع میں بالکل محفوظ رہے اور ان کی مدعیت میں اس تشویش ناک واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔