نو بیاہتا جوڑا شادی کا فوٹو شوٹ کروانے پیٹرول پمپ پہنچ گیا

Oct 09, 2023 | 09:22:AM
پاکستانی عوام مشکل حالات کے باوجود بھی مسکرانا اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو یادگار بنانا نہیں بھولتی۔ نو بیاہتا جوڑا شادی کا فوٹو شوٹ کروانے پیٹرول پمپ پہنچ گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی عوام مشکل حالات کے باوجود بھی مسکرانا اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو یادگار بنانا نہیں بھولتی۔ نو بیاہتا جوڑا شادی کا فوٹو شوٹ کروانے پیٹرول پمپ پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر نبیل نامی فوٹوگرافی  پیج پر سلمان اور سحر نامی ایک جوڑے کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ان تصاویر میں دلہا دلہن کو کسی تاریخی یا خوبصورت مقام کے بجائے پیٹرول پمپ پر فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا گیا۔

پیٹرول پائپ کے ذریعے گاڑی میں پیٹرول ڈالتی دلہن کی معصومیت اور دلہے کی مسکراہٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فوٹو شوٹ پر مزاحیہ تبصرے دیکھنے کو ملے۔

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان دنوں فوٹو شوٹ کیلئے مہنگی ترین لوکیشن ‘۔ وہی دوسرے  صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلہن سے سوال کرڈالا کہ کہیں پمپ والے سے ہی تو شادی نہیں کر لی؟