چین، امریکا اور روس پاکستان کیلئے ایک پیج پر آگئے،قرارداد منظور

Oct 09, 2022 | 14:06:PM
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری,چین,امریکا ,روس,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور، چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لئے ایک پیج پر آگئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے، ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل  ہیں ۔

بلاول بھٹو  نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں، میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔