بلوچستان:آواران میں  ایف سی کی کارروائی ۔۔چار دہشتگرد ہلاک

Oct 09, 2021 | 21:50:PM
بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے شہر آواران میں ایف سی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فرنیٹئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  ایف سی نے دہشتگردوں کے خلاف موثر اور کامیاب آپریشن کیا۔ ایف سی نے دہشتگردوں کا سراغ لگایا، پھر ان  کے گرد گھیرا تنگ کر کے کارروائی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستان غیرقانونی داخلے کی کوشش میں 2 سعودی باشندے گرفتار