پاکستان غیرقانونی داخلے کی کوشش میں 2 سعودی باشندے گرفتار

Oct 09, 2021 | 20:48:PM
غیرقانونی طریقہ، داخل ہونے والے، 2سعودی باشندے پکڑے گئے
کیپشن: ملتان ایئرپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونے والے 2 سعودی باشندے پکڑے گئے،دونوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ملتان ایئرپورٹ حکام کے مطابق دونوں سعودی شہری بغیر ویزا کے پاکستان داخل ہورہے تھے ،دونوں نے ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ بھی کروا لئے تھے اورباقی تمام مراحل کلیئر کرلئے تھے، دونوں کی امیگریشن حکام کے پاس کوئی ویزا تفصیل نہیں تھی جس پر دونوں کو گرفتار کرلیاگیا ۔
امیگریشن حکام کے مطابق دونوں سعودی شہری سعودی ائیر لائن 800 سے پہنچے تھے،دونوں کو سعودی ایئرلائن کی واپسی کی فلائٹ پر بھیجوا دیا،دونوں کی شناخت داخلالمعادی اورصالح احمد الصباح کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ، کیوں باندھا گیا تھا ،اہم خبر سامنے آگئی