زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ، کیوں باندھا گیا تھا ،اہم خبر سامنے آگئی

Oct 09, 2021 | 19:54:PM
زنجیروں میں جکڑا نوجوان پولیس نے پتا چلالیا
کیپشن: زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زنجیروں میں جکڑے نوجوان  کا پتا لگا لیا۔ پولیس نوجوان تک پہنچی تومعاملہ ہی کچھ اور نکلا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز نوجوان نے اپنے اغوا کی ویڈیو  بنا کر پولیس کو بھیجی تھی ۔پولیس نے مغوی کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی تھیں ۔ شاہ لطیف پولیس نے دوروز بعد مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا ۔پولیس  مغوی نوجوان  کے گھر پہنچی تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا۔پولیس کے مطابق  نوجوان شادی شدہ خاتون سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔گھر والوں نے نوجوان کو خاتون سےملنے سے روکنے کیلئے زنجیروں میں باندھ کر رکھا تھا۔پولیس کے مطابق  نوجوان کو مرغی خانہ ملیر کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ مغوی حمزہ کی عمر 19 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار فاخرکے گھر صف ماتم بچھ گئی