ایشوریا رائے  اور پاکستانی اداکارہ کی ملاقات:سعدیہ نے کہامجھے پتہ ہے میں۔۔۔۔۔۔

Oct 09, 2021 | 12:47:PM
ایشوریا رائے نے سعدیہ خان کی تعریف کر دی
کیپشن: ایشوریا رائے اور سعدیہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے اور پاکستانی اداکارہ  سعدیہ خان کی اچانک ملاقات ہوگئی۔

 مشہور ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے پہلے اور دوسرے سیزن میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے انسٹاگرام پر ایشوریا کے ہمراہ ملاقات کی تصویر شیئر کی جو دبئی میں لی گئی، مذکورہ تصویر سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

تصویر میں دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کے ہمراہ کھڑی ہیں، سعدیہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایشوریا رائے سب سے خوبصورت اور عاجزی پسند خاتون ہیں۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سُن کر میرے پاؤں زمین پر نہیں ٹِک رہے تھے کہ جب ایشوریا رائے نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔

اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے معلوم ہے کہ میں خوبصورت ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:      قومی کرکٹر بابر اعظم کا مستحق بچوں کیلئے اسکالرشپ کا اعلان