نیلم منیر نے پشتو گانے پر ڈانس کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔۔۔ ویڈیو وائرل

Oct 09, 2021 | 10:46:AM
نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو
کیپشن: نیلم منیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ پشتو گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر ساڑھی پہنے ڈانس کر رہی ہیں، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ نیلم منیر کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Multifandom (@celebspower)

نیلم منیر کے ڈانس پر چند مداحوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ کچھ انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ نیلم منیر پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے بالکل ’ملنگ‘ لگ رہی ہیں ۔

 واضح رہے کہ  اداکارہ نیلم منیر کی چند سال قبل ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، اُن کی یہ ویڈیو اُن کی کسی دوست کی جانب سے لیک کی گئی تھی،اس ویڈیو میں سفر کے دورا ن نیلم منیر اپنی کار میں دوستوں کے ساتھ ایک بھارتی گانے پر ڈانس کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:    گیس پریشر میں کمی۔۔۔۔تین دن نان ایکسپورٹ صنعتوں کو فراہمی بند