گیس پریشر میں کمی۔۔۔۔تین دن نان ایکسپورٹ صنعتوں کو فراہمی بند 

Oct 09, 2021 | 10:22:AM
سوئی گیس
کیپشن: گیس پریشر میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)گیس کا بحران شدیدسوئی سدرن کو گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کو آر ایل این جی سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے، 3 دن کے لیے نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے،نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی پیر تک بند کردی گئی ہے، جو پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی۔

واضح رہے کہ ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ سمندر میں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کے جہاز کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تقسیم کی جارہی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے فوری گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کو 3 دن گیس کی بندش مسترد کرتے ہیں، سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    واٹس ایپ والوں کیلئے بری خبر۔۔۔۔ایک ہفتے میں دو بار سروس متاثر