واٹس ایپ والوں کیلئے بری خبر۔۔۔۔ایک ہفتے میں دو بار سروس متاثر

Oct 09, 2021 | 09:54:AM
واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام
کیپشن: ہفتے میں دو بار سروس متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہی ہفتے میں دوسری بار فیس بک  ایپس متاثر ،صارفین کی شکایات، مشکلات کا سامنا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے کے قریب صارفین کی جانب سے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایت موصول ہوئی، تقریباً 20 ہزار صارفین نے انسٹاگرام سروسز کے متاثر ہونے کی شکایت کی۔

اسی دوران فیس بک صارفین کو بھی ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، فیس بک میسنجر کے نہ چلنے کی 800 کے قریب صارفین نے شکایت  کی ،پاکستان میں بھی انسٹاگرام صارفین کو اپنی فِیڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان میں اس وقت ٹوئٹر پر ’انسٹاگرام ڈاؤن‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک ایپس کے متاثر ہونے کی شکایت صارفین نے ایک ہفتے میں دوسری بار کی ہے، اس سے قبل چار روز قبل فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز پوری دنیا کیلئے تقریباً سات گھنٹے کیلئے بند ہوگئی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:      کچرے کے ڈھیر پر بچے منشیات پی کر مرجاتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا،راکھی ساونت