اٹلی کے فیشن برانڈ کی معمولی سیفٹی پن لاکھوں روپے میں فروخت کیلئے پیش

Nov 09, 2025 | 10:24:AM
 اٹلی کے فیشن برانڈ کی معمولی سیفٹی پن لاکھوں روپے میں فروخت کیلئے پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے 775 ڈالر (2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) کی سیفٹی پن متعارف کرا کر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔

’قروشیے سیفٹی پِن بروچ‘ نامی پیتل سے بنا یہ سیفٹی پِن رنگین قروشیے میں لپٹا ہے جس پر پراڈا کا ایک چھوٹا سا تکون لوگو لگا ہے۔

 سستا سیفٹی پن کا پیکٹ خریدنے والے صارفین کو جب پراڈا کے 2 لاکھ 20 ہزار روپے کی سیفٹی پن سے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔

ایک صارف نے لکھا ’کیا برانڈز اس موقع پر ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟

ایک صارف کا کہنا تھا یہ قروشیے ان کی دادی نے یہ ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بناتی تھیں۔

اس متعلق ناقدین کا کہنا تھا کہ ’لگژری ایزنشیلز‘ کا رجحان بتاتا ہے کہ کس طرح فیشن ہاؤسز کے پاس نئے خیالات کا فقدان ہو رہا ہے۔

ایک فیشن بلاگر کا کہنا تھا کہ یہ تخیلاتی نہیں بلکہ احمقانہ عمل ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ اب نامعلوم پیغامات کو بلاک کریگا