یاسر نواز کا اہلیہ ندا یاسر کو بوسہ، ویڈیو وائرل

Nov 09, 2023 | 23:35:PM
یاسر نواز کا اہلیہ ندا یاسر کو بوسہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کی شوہر یاسر نواز کیساتھ گزارے گئے خصوصی لمحات کی ویڈیوا وائرل ہو گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی شوبز شخصیات سے متعلق خبریں دینے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم آل پاکستان ڈرامہ پیج آفیشل کی جانب سے ایک ویڈیو اب سے کچھ دیر قبل شیئر کی گئی ہے۔

  جس میں یاسر نواز کپل فوٹو شوٹ کے دوران بیگم ندا کو انگوٹھی پہناتے ہی ان کے ہاتھ پر بوسہ دیتے ہیں جس کے بعد خوشی کے مارے ندا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

اس کے بعد دونوں ہنسی خوشی ویسٹرن انداز میں تھوڑا بہت رقص کرتے نظر آتے ہیں،اس مختصر سی ویڈیو میں ندا نے گلابی اور گولڈن رنگ کا جوڑا اور اسی مناسبت سے جیولری زیب تن کر رکھی تھی۔ جبکہ شوہر یاسر نواز نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو کو چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے  پسند بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کا قیامت ڈھاتے"دیوالی لُک" سوشل میڈیا پر وائرل