کترینہ کیف کا قیامت ڈھاتے"دیوالی لُک" سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 09, 2023 | 21:19:PM
کترینہ کیف کا قیامت ڈھاتے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے ایک مذہبی تہوار کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب میں چاکلیٹی لہنگا پہن کر سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

حال ہی میں بھارتی فلمساز رمیش ترانی نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار "دیوالی" سے قبل تقریب کا انعقاد کیا جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے سج دھج کر شرکت کی۔

جہاں اس تقریب میں تمام ستاروں کی تیاریاں قابلِ دید تھیں وہیں کترینہ کیف ایک مرتبہ پھر اپنے دلکش لباس کے سبب سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

کترینہ کیف نے اس تقریب میں کتھئی لہنگا چولی زیب تن کیا جس پر بنا سنہرے دھاگے کا بھاری کام اداکارہ کے حسن کو مزید دلکش بناتا نظر آرہا ہے۔

کترینہ کیف کا یہ دلکش جوڑا بھارتی سیلیبریٹی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کا شاہکار ہے جس کے بلاؤز کی لمبی آستین اور لہنگے پر مختلف رنگوں کے دھاگوں کا دلکش کام جاذبِ نظر ہے۔

کترینہ کیف نے اپنے لُک کو مزید حسین بناتے ہوئے کانوں میں گولڈن بڑے بُندے پہنے جبکہ حسین بارڈر والے دوپٹے کو ایک نہایت خوبصورتی کے ساتھ سیٹ کر رکھا ہے۔